پیٹرول

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے اعلان کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، راولاکوٹ کی فضاء نعروں سے گونج اٹھی

حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،امریکہ کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول وافر مقدار میں موجود ، ترجمان اوگرا

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ماہرین نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے ۔

Scroll to Top