خیبر پختونخوا عوام کا پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کاعزم

پشاور (کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ عوام نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر ریلیاں نکالیں۔۔

عوام کا کہنا تھا کہ وہ ہر بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران مزید حملوں سے باز رہے،برطانوی وزیراعظم سرکیئرسٹارمر کا انتباہ جاری

مقامی شہریوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو پاکستان نے نہ صرف افغان عوام کا ساتھ دیا بلکہ لاکھوں مہاجرین کو پناہ بھی فراہم کی اور انہیں خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور قبائلی علاقوں میں محفوظ رکھا۔

شہریوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جسے شکست دینا ناممکن ہے اور پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شہریوں نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہمارے پشتون بھائی ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ پشتون روایات کا احترام کریں اور پاکستان کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کو یاد رکھیں۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا

پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

شہریوں نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہمارے پشتون بھائی ہیں۔

انہیں چاہیے کہ وہ پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے اس احسان کا خیال رکھیں جو پاکستان نے دہائیوں تک ان کی میزبانی کر کے کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی۔

Scroll to Top