اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِخارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، جس میں ایران اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران میں جاری صورتحال اور وسیع تر علاقائی تناظر پر تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ کشیدگی میں اضافے کو فوری طور پر روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب خفیہ بیٹھک : مودی، نیتن یاہو اور ہیبت اللہ اخونزادہ کا مبینہ گٹھ جوڑ؟ ایران اور پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بے نقاب
انہوں نے بحران کے پُرامن اور مذاکراتی حل کے حصول کے لیے فوری طور پر سفارتکاری کی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔




