دفترِ خارجہ کی ایڈوائزری: پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ہنگامی نمبرز جاری

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتِ حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں پہلے سے موجود پاکستانی شہری انتہائی محتاط رہیں، اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’فتح خیبر‘: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے سمیت زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلرز کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہری فوری طور پر رابطہ کر سکیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بدلتی ہوئی صورتِ حال پر گہری نظر رکھیں۔

ہنگامی رابطہ نمبرز کی تفصیلات
تہران (سفارت خانہ):

لینڈ لائن: 88/89/90/91-9413-66-21-98+

لینڈ لائن: 88/90-9448-66-21-98+

موبائل: 6824496 990 98+

زاہدان (قونصلیٹ):

لینڈ لائن: 3389 33 22 54 98+

موبائل: 145412 46 90 98+

مشہد (قونصلیٹ):

موبائل نمبرز: 5302 762 910 98+ | 7175 180 937 98+ | 3994 709 902 98+

مزید پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ، تہران سمیت کئی شہروں پر میزائلوں کی بارش، ایران کا جوابی وار

Scroll to Top