آپریشن غضب للحق، افواجِ پاکستان نے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو نشانہ بنا دیا

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کیخلاف آپریشن ضرب للحق جاری اور تارہ کارروائی میں افواجِ پاکستان نے افغان طالبان کے کانڈکسی بیس چترال کو نشانہ بنا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان کےکانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ اور کرم کے عوام آپریشن غضب للحق کی حمایت میں باہر نکل آئے، افواجِ پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلیاں

ادھرپاک فوج نے زئوبا سیکٹر میں افغان طالبان کی ڈیلٹا پوسٹ تباہ کردی۔ اس سے قبل افغان طالبان کے فوجی آریانہ کمپلیکس اور دبگئی چیک پوسٹ بھی تباہ کی گئی۔ افغان پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکر خیل پوسٹ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے فوجی آریانہ کمپلیکس اور دبگئی چیک پوسٹ تباہ کردی گئی۔ کارروائی کے دوران افغان پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ بھی تباہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے نیو افغان8 پوسٹ بھی تباہ کردی۔ پاک فوج نےافغان طالبان فورسز کو چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے غلام خان کے علاقے میں طالبان کی مزید دو پوسٹیں اڑا دیں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر دشمن کونیست نابود کررہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top