اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حقانی صاحب آپ کی ماضی کی جنگوں میں سوویت یونین کے خلاف پاکستان دل وجان کے ساتھ آپ کیساتھ کھڑا تھا ۔
آپ ہمارے مہمان رہے آپکے خاندانوں کی دہائیاں مہمانداری کی۔ تب کے لاکھوں مہمانوں میں لاکھوں ابھی بھی پاک سر زمین پہ پناہ گزین ہیں۔ہماری پاک مٹی سے رزق کماتےہیں۔ آپ بھی بمعہ خاندان ہمارے مہمان رہےہیں۔
ایک ٹویٹ میں وزیردفاع نے کہا کہ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہماراایک ہیہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکہ نے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب آ جائیں 9/11 کے بعد ہمُ نیٹو کے سہولت کا ر ضرور تھےمگر ہم پہ امریکہ کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہیں ،انکی اعانت کرتے ہیں۔ہم سے آپکا پتہ پوچھا جاتا تھا۔ کچھ یاد ہے آپکو۔ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ پاکستان افغانستان تنازع حل کرانے کیلئے کوشاں، دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کرلیا
خواجہ آصف نے کہا کہ ان دونو ں نورا کشتیوں کے درمیان 1979سے 9/11 تک امریکہ نے ہمیں اور آپکو لفٹ کرا نا بند کردی اور ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہےسب کو مکہ معظمہ لے جا کر صلح کراتے رہے ۔
آپ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے ۔ ہم نے آپکے بزرگوں سے لے کر تین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صلہ کیا ملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں معصوم بچوں کو کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں ۔ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنیں۔ میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک درخواست کی تھی ہمارےدشمنوں کے حلیف نہ بنے اعانت نہ کریں۔ آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’’غضب للحق‘‘ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری،افغان دفاعی پوسٹ تباہ،درجنوں فرار،18 طالبان ہلاک
جس نسبت سے آپکو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے ۔ اس نام کی ہی لاج رکھیں۔ ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے۔ آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی رہیں ۔ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں۔ لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہواسکی خیر مانگتے ہیں۔اللہ اکبر




