پاک فضائیہ نے قندھار میں بڑا پٹرول ڈپو تباہ کر دیا

پاک فضائیہ کے افغان طالبان پر تابڑ توڑحملے جاری،پاک فضائیہ نے قندھار میں بڑا پٹرول ڈپو تباہ کر دیا۔

پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران قندرھار میں بڑے پٹرول ڈپو سمیت ننگرہار میں ایمونیشن ڈپو بھی ملیا میٹ ہوگیا۔

کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر نیست و نابود ہوگیا، قندھارمیں کور ہیڈ کوارٹر اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیئے گئے،

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے جوان کی سرحد پر افطاری سے قبل دعا کرتے ہوئےتصویروائرل

قندھار میں ایمونیشن ڈپو اورلاجسٹک بیس بھی تباہ کردیا گیا۔پاکستان کے جیٹ طیاروں نے قندھار کی فضا میں گشت کیا

پاک فضائیہ نے پکتیا میں کور ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج کی بڑی کارروائی،کھرچرقلعہ تباہ

مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، مہمند میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ

یگرمورچے خالی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کی پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

Scroll to Top