اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چین، روس، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کو مذاکرات کی پیشکش، عالمی میڈیا
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہپاکستان افغانستان کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، تنازعات بات چیت سے حل کیے جائیں، چین جلد از جلد لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی حفاظت فریضہ،قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سہیل آفریدی
اس کے علاوہ قطر اور ایران نے بھی پاکستان افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات بات چیت سے حل کریں، ایران گفتگو میں سہولت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع کیلئے ہردم تیار ہیں،وزیراعظم
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کیلئے ثالثی پرغور کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاک افغان حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔




