پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
اپنے بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے، پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پر پابندی عائد، اطلاق آج سے ہوگا
ان کا کہنا تھاکہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سےمسلسل رابطےمیں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کےتحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےجا رہےہیں۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےانتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی ،بلاول
پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہےَ
سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں
سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت




