فیصل ممتاز

آزادکشمیر کے عوام پاک افواج کیساتھ ہیں، دشمن کی ساری غلط فہمیاں دور کرینگے،وزیراعظم فیصل راٹھور

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور اور اعصاب شکن جواب دینے پر خراجِ تحسین کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک،200 زخمی،27پوسٹیں تباہ،9 پر قبضہ

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو اس کی جائز اوقات پر لا رہی ہیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دشمن کی ساری غلط فہمیاں دور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کیخلاف آپریشن شروع، راولپنڈی سے24 گرفتار

انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ خطے کے پائیدار امن کے لیے افغانستان کو اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا،ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا دندان شکن جواب جاری، شوال سیکٹر اور انگور اڈہ پر بھی متعدد پوسٹیں تباہ، ایک پر قبضہ

ہماری دعائیں جنگ کے محاذ پر برسرِ پیکار جوانوں کی سلامتی اور پاکستان کی فتح کے لیے ہیں، اللہ پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو کرے گااوران شاء اللہ دشمن اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق شروع کیا گیاہے۔

پاک فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد  خوارج زخمی ہوگئے۔

Scroll to Top