آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کشیدہ رہنے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں متعدد افغان پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کابل کی اشتعال انگیزی، خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج کیساتھ کھڑے ہو گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ کے مقام پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور افغان پوسٹ کو کامیاب کارروائی کے دوران تباہ کر دیا۔
سرحدی علاقوں میں فورسز افغان طالبان کے فوجی ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے شوال سیکٹر کے قریب بھی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں واقع ایک پوسٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کر پسپا ہونا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک،200 زخمی،27پوسٹیں تباہ،9 پر قبضہ
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
آپریشن کے دوران سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔




