افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کاموثر اور بھرپورجواب دیاگیا،وزارت اطلاعات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کیساتھ جھڑپ کی تصدیق کردی ۔

وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا فوری اور موثر جواب دیا گیا۔

افغان طالبان نے غلط اندازہ لگایا اور کے پی میں پاکستان افغانستان سرحد کے پار متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان حکومت کی افواج کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں میں افغان جانب سے بھاری جانی نقصان کی تصدیق کی گئی ہے جس میں متعدد پوسٹیں اور آلات تباہ ہو گئے ۔

پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا افغان رجیم کیخلاف غضب الحق آپریشن، 22 طالبان ہلاک،متعدد پوسٹیں تباہ

پاکستانی سکیورٹی اداروں نے خیبر، چترال، مہمند، کرم اور باجوڑ کے مختلف سیکٹرز میں افغان طالبان کی بلا جواز فائرنگ کے فوری اور مؤثر جوابی اقدامات کئے ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق افغان جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور متعدد پوسٹس و سازوسامان تباہ ہو گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوکریوں کا اعلان

وزرات اطلاعات پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے مخصوص حلقے کی بار بار سرکشی اور تمرد کے جواب میں ڈیورنڈ لائن کے ساتھ واقع فوجی مراکز اور تنصیبات کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top