نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) سرگن ہائیڈرل پاور اسٹیشن کا واٹر چینل سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے سے اپر نیلم ویلی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈپٹی کمشنر نیلم چودھری اقبال حسن نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے واٹر چینل سلائیڈ ایریا سرگن کا دورہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوکریوں کا اعلان
اس موقع پر ایس پی نیلم راجہ بشیر، ڈی ایس پی شاردہ سردار فیاض سرور، ایس ڈی او پی ڈی او راجہ شجاع علی، ڈسٹرکٹ کونسلر شاردہ سرگن میاں بنیامین، ایس ایچ او ممتاز حسین، تحصیلدار شاردہ اور اہلیانِ علاقہ بھی ہمراہ تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ونیزا ستار کی 27 فروری کو شادی کی افواہیں: ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟
دورے کے دوران پی ڈی او حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ واٹر چینل کی مرمت اور مینٹیننس کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ جمعہ کی شام تک سرگن، شاردہ تا دواریاں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے باغ جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے
ڈپٹی کمشنر نیلم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر مقامی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری نوٹس لینے اور موقع پر پہنچنے کے اقدام کو سراہا اور جلد بجلی بحالی کی امید ظاہر کی۔




