ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کی بھکاریوں کیخلاف دفعہ 144 پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ پولیس مظفرآباد کے مطابق ریاض حیدر بخاری ایس ایس پی مظفرآباد کی زیر صدارت 24/فروری کو کانفرنس ہال ایس ایس پی آفس مظفرآباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد،پی ڈی ایس پی صدر مقام ، ایس ڈی پی اوز ضلع مظفرآباد اور ایس ایچ اوز و چوکی آفیسران نے شرکت کی-

میٹنگ میں رمضان المبارک کے دوران مساجد ، بازاروں، شاپنگ مالز،لاری ااڈوں و دیگر رش والے مقامات پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لے کر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دی گئیں کہ قبل ازیں کیے گئے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مسا جد میں نماز پنجگانہ اور تراویح کے اوقات میں پولیس اہلکار مامور کئے جائیں۔منتظمین مساجد کے ساتھ رابطہ کر کےسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور رضا کاروں کی مامورگی کروائی جائے-

تمام ایس ایچ اوز اور چوکی آفیسر ان کو سختی سے ہدایت دی گئی اپنی اپنی حدود میں بھکاریوں پر پابندی کے حوالہ سے دفعہ 144ض ف پر سختی سے عملدارآمد کو یقینی بنایا جائے –

اس حوالے سے انچارج انڑی پوائنٹس کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی بھکاری کو ضلع ہذا میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

کرائم میٹنگ میں ضلع کے اندر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سمیت منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی پر زور دیا گیا-

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: جبری گمشدگیوں میں اضافہ، کشمیریوں میں تشویش کی لہر

ایس ایس پی مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری نے ضلع پولیس کے افسران کو مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے کا حکم دیا-

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب مظفرآباد کی جانب سے بدوران رمضان المبارک گراں فروشی پر کنٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں توازن کیلئے مجسٹریٹ صاحبان کی مامورگی کی گئی ہے۔

ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں تحت ضابطہ ضروری اقدامات عمل میں لائیں-تمام انڑی پوائنٹس پر جدید طریقہ کار ایپلیکیشنز کے ذریعہ چیکنگ و پڑتال کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گی ہیں-

عوام کی عزت اور جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے- پبلک پولیس انٹریکشن کو فروغ دیا جائے تا کہ عوام کے اندر پولیس کا بہتر امیج قائم ہو- جرائم پیشہ افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی رکھی جائے-

Scroll to Top