ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)گھڑی دوپٹہ قصبہ کے رہائشی غلام رسول گنائی نے اپنی اہلیہ نرگس بی بی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سلیم نامی شخص جو ہٹیاں ہل کا رہائشی ہے ان کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
غلام رسول گنائی کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب اور معذور شخص ہیں اور ان کی اہلیہ کے حصے کی زمین پر مبینہ طور پر زبردستی سیڑھیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.6ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نہ صرف انہیں ہراساں کر رہا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتا ہے۔۔
انہوں نے محکمہ مال سے مطالبہ کیا کہ موقع پر آ کر زمین کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے اور ان کا حق انہیں دلایا جائے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہنواز کیانی قتل کیس کا فیصلہ: دو مجرمان کو سزائے موت، پانچ کو طویل قید
انہوں نے حکام سے یہ بھی اپیل کی کہ متعلقہ شخص کو قانون کا پابند بنایا جائے تاکہ وہ انہیں اور سرکاری اہلکاروں کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کا خواب سچ ہونے کے قریب، 10 مارچ کی نیلامی سے قبل ٹیلی کام کمپنیوں کی بڑی پیش رفت
پریس کانفرنس کے اختتام پر غلام رسول گنائی اور ان کی اہلیہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔۔۔




