فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ: بلیدہ میناز میں گھر پر مارٹر گولے فائر،بلوچ خواتین اور بچے شہید

تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایک اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی شہری عبدالحمید کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں نے چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مذموم عزائم کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر پر اندھادھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کیے۔

اس سفاکانہ حملے کے نتیجے میں 6 معصوم بلوچ شہری شہید ہو گئے۔ شہداء میں مسلم ولد چار شمبے، مولانا یوسف ولد محمد شریف، گل ناز بنت عبدالغفار، ایک سالہ چنگیز ولد عبدالغفار، چار سالہ فضیلہ زوجہ عبدالغفار اور چھ سالہ زہرہ بنت عبدالغفار شامل ہیں۔ حملے میں تین بچے زخمی بھی ہوئے، جبکہ گھر کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرک میں ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کا سفاک حملہ، زخمی اہلکاروں کو زندہ جلا دیا

یہ المناک سانحہ دہشت گردوں کی بزدلی اور ان کے سفاکانہ مقاصد کی عکاسی کرتا ہے، جسے بلوچ نسل کشی کی بدترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ نام نہاد آزادی کے دعووں سے شروع ہونے والا یہ فتنہ اب کھلے عام جرائم اور بھتہ خوری تک اتر آیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top