آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل برنالہ کے علاقے چھمب خیرووال سے رمضان المبارک میں ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس سے علاقے بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔
برنالہ سے کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ واجد محمود کے مطابق برنالہ چھمب خیرووال ایک دل دہلا دینے والی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی ڈاکٹر فریحہ افراہیم کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خودکشی، حادثاتی موت یا قتل؟
ذرائع کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر اپنے کمسن بیٹے کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جس کے بعد اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل اور اس کا بیٹا سیالکوٹ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فارورڈ کہوٹہ : گاؤں کیرنی میں نوجوان نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل
واقعہ کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔




