وزیراعظم فیصل راٹھور کی نیلم اورحویلی میں بجلی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیلم ویلی اور ضلع حویلی کے دور افتادہ اور بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے نئے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو اوور لوڈ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، سیکرٹری برقیات چوہدری طیب سمیت محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی موٹرسائیکل کی خریداری اب آسان ،زیروفیصد مارک اپ آفر

وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر میں بجلی کی مجموعی طلب و رسد، پیداواری استعداد، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نظام، لائن لاسز اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے نئے فیڈرز کی تنصیب، بوسیدہ فیڈرز کی اپ گریڈیشن اور اضافی لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے گرڈ اسٹیشنز کی استعدادِ کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے بعض علاقوں میں آج بھی بجلی دستیاب نہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حویلی اور نیلم کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جلال آباد سولی، کورٹ کی جانب سے مستحقین میں 30 لاکھ کے چیک تقسیم

اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سو فیصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔عوام کی مرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت ضرورت کے مطابق وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بھر میں خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی ، بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی جیسی بنیادی ضرورت ہر شہری کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔

Scroll to Top