محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فروری کے آخری ایام اور مارچ کے آغاز میں، یعنی رمضان المبارک کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی سلسلوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث بارش کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی تبدیلی سے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو جائے گا، جس سے روزہ داروں کو بڑی راحت ملے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسم کے پیشِ نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں شدید برفباری کے باعث مکمل ٹریول بین نافذ، تعلیمی ادارے بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ
دوسری جانب، کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لیے محکمہ موسمیات نے مختلف صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمندری ہواؤں کی بحالی سے فضا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر کے مضافات میں آئندہ چند روز کے دوران دھند پڑ سکتی ہے۔




