میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ فیل طلبہ کیلئےحکومت پنجاب کا اہم اقدام کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ناکام یا سپلیمنٹری دینے والے طلبہ کیلئے ایک اہم اور مثبت اقدام کا اعلان کیا ہے ۔

اس منصوبے کا مقصد ایسے نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر انہیں عملی مہارتیں سکھانا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ حکام کے مطابق تعلیمی ناکامی کو زندگی کی ناکامی نہیں بننے دیا جائے گا بلکہ ہنر کے ذریعے نوجوانوں کو خودمختار بنایا جائے گا ۔

یہ خصوصی پروگرام سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ سال 2024، 2025 کے وہ طلبہ جو میٹرک یا انٹر کے امتحانات میں کامیاب نہیں ہو سکے یا سپلیمنٹری امتحان دے رہے ہیں ۔

اس مفت تربیتی پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تک اس سہولت کی معلومات پہنچائی جا سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھگوڑے عادل راجہ نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کر دیں ، افغانستان کے حق میں اتر آیا

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف فنی اور تکنیکی شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔ ان کورسز میں آئی ٹی ، گرافک ڈیزائننگ ، فری لانسنگ ، الیکٹریشن ، موبائل فون مرمت ، بیوٹیشن ، ٹیلرنگ اور دیگر ہنر شامل ہوں گے ۔

طلبہ اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق کسی بھی شعبے کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ فنی تعلیم کم مدت میں عملی مہارت فراہم کرتی ہے جس سے نوجوان نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک بھی روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں ۔

طلبہ درخواست دینے کا طریقہ کار بھی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ اُمیدوار sded.punjab.gov.pk ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی افغانستان میں بڑی کارروائی، حکومت کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

حکام کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور صوبے میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے ۔ ماہرین اسے نوجوانوں کیلئےسنہری موقع قرار دے رہے ہیں ۔

Scroll to Top