پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث چند روز سے جاری کمی کا سلسلہ تھم گیا اور مارکیٹ میں دوبارہ تیزی آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 358 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں اس تیزی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔




