چیمپئنز ٹرافی، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ آج راولپنڈی میں مدمقابل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے اسلام آباد کلب میں گزشتہ روز پریکٹس کی ۔دونوں ٹیمیں آج 24 فروری کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔میچ دن 2بجے شروع ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میچ کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔شائقین اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے عزم ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بنگلہ دیش کیساتھ بڑے سکور والا میچ ہوگا۔ انہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کے موقع پر کہاکہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی فارم میں ہیںاوران کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنی مکمل پلاننگ کر رکھی ہے، پنڈی سٹیڈیم کی پچ سپورٹنگ ہے،امید ہے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔پاکستان کیخلاف کھلاڑیوں نے بہترین پرفارم کیا۔

دوسری طرف پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست لازمی ہے، آج نیوزی لینڈ نے اگر بنگلہ دیش کو شکست دیدی تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کاشکار، شائقین مایوس

Scroll to Top