اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔اڈیالہ جیل حکام کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی اور اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیس سے 30 منٹ سے زائد وقت تک بچوں سے بات کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ان کے بیرونِ ملک مقیم بیٹوں سے فون پر بات چیت کروا دی گئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کی صحت کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد قیمت میں فروخت
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بیٹوں، سلیمان اور قاسم سے ٹیلی فون پر بات چیت کروا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والی گفتگو 25 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران عمران خان کی آنکھ کی بیماری سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی صحت کے معاملے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی بیانات سامنے آرہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16 فروری سے اضافے کا امکان
1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والے سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبریں سن کر شدید دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خلوصِ دل سے امید کرتے ہیں کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور عمران خان کو ممکنہ طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں عمران خان کے لیے جلد صحت یابی اور صحت مند زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔




