جعلی سٹیٹ سبجیکٹ :وزیراعظم فیصل راٹھور کا سرکاری ملازمین کی بھی انکوائری کا اعلان

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ پہ کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا، سنٹرل۔پریس کلب دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ حساس معاملہ ہے،

جعلسازی سے سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی،اس پہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔

وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے دو ناموں کا پینل ارسال۔کر دیا گیا ہے، تقرری چیئرمین کشمیر کونسل وزیراعظم پاکستان نے کرنی ہے جوجلد متوقع ہے۔

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کے معاملے کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس پر کمیشن قائم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان: مستحقین کے لیے جدید اور شفاف نظام متعارف

سنٹرل پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ نہ صرف ریاستی تشخص بلکہ قانونی و انتظامی نظام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج ہے جس سے کسی صورت چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد نے جعلسازی کے ذریعے سٹیٹ سبجیکٹ حاصل کر کے سرکاری ملازمتیں حاصل کیں، ان کے معاملات کی بھی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے پر ایک خودمختار اور بااختیار جوڈیشل کمیشن کا قیام ناگزیر ہے، جو میرٹ اور قانون کے مطابق ذمہ داران کا تعین کرے اور ریاستی مفاد کا تحفظ یقینی بنائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تقرری کے لیے دو ناموں پر مشتمل پینل ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہونڈا بائیکس کی نئی قیمتیں اور آسان اقساط کا پلان متعارف

جبکہ آئینی طریقہ کار کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری چیئرمین کشمیر کونسل، وزیراعظم پاکستان کو کرنا ہے، جو جلد متوقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر شفافیت، قانون کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Scroll to Top