لیپہ ویلی (جی ایم بخاری) ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا اور طاقتور سلسلہ آج 24 فروری کی دوپہر سے داخل ہوگاجو وقفے وقفے سے یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، شدید گرج چمک، بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے جس کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
آزادکشمیر
آزاد کشمیرمیں کل 25 فروری سے یکم مارچ تک مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں بالا، وادی نیلم ،وادیِ لیپہ، باغ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر، میرپور، کوٹلی سمیت تمام علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں آج 24 فروری شام سے یکم مارچ تک بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، ٹانک، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لنڈی کوتل، پاراچنار، دیر، بونیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ہزارہ، مالاکنڈ، چترال، ہنگو، کوہاٹ، درہ آدم خیل، مکین، میرانشاہ، وانا، شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ بجلی گرنے کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے
بلوچستان
بلوچستان میں آج24 فروری صبح سے 28 فروری تک کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، سبی، کوہلو، بارکھان، رکنی، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، مستونگ، نوشکی، نوکنڈی، دالبندین، خاران، صہراب، قلات، خضدار، واشک، پنجگور، آوران سمیت 90 فیصد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج 24 فروری شام سے یکم مارچ تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، وہاڑی، رحیم یار خان سمیت اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مری میں برفباری متوقع ہے جبکہ بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
سندھ
سندھ میں 24، 25 اور 27 فروری کے دوران سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، کندھ کوٹ، جیکب آباد، شہداد کوٹ اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ بجلی گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں 26 فروری سے یکم مارچ تک گلگت، گھانچے، شگر، دیامیر، استور، غذر، اسکردو سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے، حتمی فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ عوام کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔