اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
عشائیے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی طور پر شریک ہوئے،
مزید یہ بھی پڑھیں:مسافر نے کہاں جانا تھا کدھر جا پہنچا؟حیران کن واقعہ
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی تقریب میں موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواجِ پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا : اوورسیز کمشنر اظہر اقبال بڑالوی
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے عشائیہ میں اپوزیشن کے دیگر ارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ نہیں ہو سکتی :روہت شرما
مولانا فضل الرحمان کی تقریب میں آمد کے موقع پر ان کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کھڑے ہو کر ملے جبکہ علی امین گنڈاپور نے بھی کھڑے ہو کر مولانا فضل الرحمان سے مصافحہ کیا اور گلے ملے۔




