امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل پہلی ترجیح ورنہ نتائج مختلف ہوسکتے ہیں،ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت قدم اٹھائیں گے: صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوسرا بحری بیڑہ بھیجنے کا انتباہ
امریکی صدر نے اسرائیلی صدرپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
امریکی صدر کے بیان پر اسرائیلی صدر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کو معافی دینے کا فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔




