سردار قمر الزمان کے اعلان نے تنویر الیاس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

باغ:سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان خان نے شرقی باغ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جس سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پردعویٰ کیا تھا کہ حلقہ وسطی باغ سے سردار تنویر الیاس الیکشن لڑیں گے جبکہ حلقہ شرقی باغ سے سردار ضیاء القمر الیکشن لڑیں گے جبکہ سردار قمرا لزمان الیکشن نہیں لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کیخلاف جلد تحریک عدم اعتمادلائیں گے،سردار تنویر الیاس

اب سابق سینئروزیر وسینئر سیاستدان کا اعلان سامنے آیا ہے کہ اس میں کو ابہام نہیں ہونا چاہئے شرقی باغ سے میں خود الیکشن لڑوں گا جس پر سردار تنویر الیاس کو اب وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کو الیکشن نہ لڑنے پر راضی کرنا ہوگا ورنہ ٹکٹ مشکل ہوجائیگا۔ تنویر الیاس گزشتہ دنوں حلقہ وسطی باغ سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کرچکے۔

قادر آباد سے اپنی الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے سردار قمرا لزمان خان نے کہا کہ کارکن تیاری شروع کر دیں، دس سالوں سے باغ میں تعمیر وترقی کا پہیہ جام رہا، اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ موقع دیا ،ہم نے تعمیر وترقی کا کام جہاں سے چھوڑا تھا انشاء اللہ وہی سے دوبارہ شروع کریں گے۔

سید شفیق گیلانی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں جتنے کام دو ماہ میں ہوئے اتنے گزشتہ دس سالوں میں نہیں ہو سکے دو ارب سے زائد کے پراجیکٹ منظور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ایک ارب کے منصوبہ جات کا مزید نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا ہم نے ماضی میں بھی ادارے قائم کئے اور مستقبل میں بھی اس تسلسل جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں: میراکبر کو عزت دی مگر انوارالحق کیساتھ ملکر سازشیں کرتا رہا،سردار تنویر الیاس

بچیوں کے کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے سب سے بنیادی چیز تعلیم ہے ہم نے ماضی میں اس پر فوکس کیا اور پرائمری سے یونیورسٹی تک ادارے قائم کئے دوسرے نمبر پر صحت کا شعبہ آتا ہے۔اس موقع پر درجنوں افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Scroll to Top