وزیر اعظم

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اربوں روپے کے آپٹیکل فائبر منصوبے کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہے کہ اربوں روپے کے آپٹیکل فائبر منصوبے پر عید کے فوری بعد کام شروع ہوگا ۔ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کو ڈیجیٹل ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کرے گا ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی اور تعلیم ، صحت اور ای – گورننس کے شعبوں میں انقلاب آئے گا ۔ منصوبے سے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والا خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے : وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

ان کا کہنا تھا کہ یہ آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر آپٹیکل فائبر بچھانے والا پہلا منصوبہ ہے ۔ وزیراعظم نے منصوبے کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کو دیا اور چیف سیکرٹری خوشحال خان اور سیکرٹری آئی ٹی محمد راشد حنیف کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی اپنے حلقےلچھراٹ آمد، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے : فیصل ممتاز راٹھور

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات دینےکے لیے پُرعزم ہے اور ہر شہر یوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اوورسیز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

Scroll to Top