جاپان میں چھٹیاں گزارنے آئی ایک 22 سالہ آسٹریلوی سیاح چیئر لفٹ میں پھنس جانے کے بعد جان کی بازی ہار گئی، واقعے نے وہاں موجود سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ وسطی جاپان کے مشہور مقام ہاکوبا ویلی میں سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی آسٹریلوی سیاح اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاپان آئی تھی۔ وہ چیئر لفٹ میں پھنس گئی جہاں اس کا بیگ پک رہ گیا، اور وہ ہوا میں لٹک کر رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ، سرمایہ کار فروخت پر اُتر آئے
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسی دوران سیاح کو دل کا دورہ بھی پڑ گیا، تاہم فوری اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے اسے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ افسوسناک طور پر دوران علاج وہ جان کی بازی ہار گئی۔
مزید براں، آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نے بھی اس واقعے میں سیاح کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک ہونے والی سیاح سنو بورڈر کھیل سے وابستہ تھی، اور جاپان کی برفباری کی وجہ سے یہاں کے برف کھیل کے مقامات ہر موسم سرما میں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔




