پنجاب حکومت کا شبِ برات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت نے شبِ برات کے موقع پر بدھ، 4 فروری 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل کونسلز اور تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایک ساتھ 4چھٹیاں، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ ادارے مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں میں ممکنہ رش کے پیش نظر مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top