کراچی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)اگر آپ الیکٹرک بائیک یا سکوٹر خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن ایک ساتھ پوری رقم ادا نہیں کر سکتے تو بینک الفلاح نے صارفین کے لیے ایک سستی اور آسان قسطوں پر اسکیم متعارف کرا دی ہے۔
اٹلس ہونڈا کا ICON e الیکٹرک سکوٹر اب بینک الفلاح کے SBS قسط ادائیگی پلان کے تحت دستیاب ہے، جس کے ذریعے صارفین زیرہ فیصد مارک اپ پر مختلف مدتوں میں اقساط ادا کر سکتے ہیں ۔
اس اسکیم کے تحت Honda ICON e کی مجموعی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ صارفین 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کی مدت میں ادائیگی کر سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایوی جین-زی الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں متعارف،قیمت کیا ہے؟
36 ماہ کے پلان کے تحت ماہانہ قسط 19 ہزار 945 روپے بنتی ہے، جو الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نسبتاً سستا آپشن ہے ۔
اگرچہ اس اسکیم میں مارک اپ صفر فیصد ہے، تاہم صارفین کو منتخب کردہ مدت کے مطابق پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی، جو 2.5 فیصد سے 8 فیصد تک ہو سکتی ہے ۔
اقساط کی تفصیل درج ذیل ہے:
3 ماہ: 139,967 روپے (5 پروسیسنگ فیس)
6 ماہ: 69,983 روپے (8 پروسیسنگ فیس)
9 ماہ: 54,845 روپے (2.5 پروسیسنگ فیس)
12 ماہ: 43,185 روپے (2.5 پروسیسنگ فیس)
18 ماہ: 31,539 روپے (2.5 پروسیسنگ فیس)
24 ماہ: 25,729 روپے (2.5 پروسیسنگ فیس)
36 ماہ: 19,945 روپے (2.5 پروسیسنگ فیس)
بینک الفلاح کے مطابق یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہے جبکہ موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان
دلچسپی رکھنے والے صارفین مزید معلومات اور بکنگ کے لیے بینک الفلاح کے ہیلپ لائن نمبر 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔



