ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ڈیووس : وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ان کی ملاقاتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود کے ساتھ بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی خطاب میں بھی شریک ہوئے۔ غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوش ماحول دیکھنے میں آیا، جو فورم میں شریک دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top