منگ: فائرنگ واقعہ، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ضلع سدھنوتی تھانہ منگ میں گزشتہ دنوں ہونیوالے فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتازراٹھور کا زخمی اہلخانہ سے اظہار یکجہتی ، انصاف فراہمی کی یقین دھانی کروادی۔

متاثرہ خاندان نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے فوری انصاف کی اپیل کی تھی ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وویمن چیمبر آف کامرس بورڈ آف ڈائریکٹرز آزادکشمیرکا اہم اجلاس، ممبر شپ کا اعلان

یاد رہے کہ زمین کے تنازعہ پر ملزم رخسار نے اپنے بھائی پرویز اختر اور بھتیجی نازیہ کوثر پر فائرنگ کر دی تھی۔زخمی پرویز اختر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیرعلاج ہے ۔

ملزم رخسار نے فائرنگ کے بعد زخمیوں کو اسلحے کے زور پر آدھا گھنٹہ ہسپتال بھی لے جانے سے روکے رکھا تھا،ملزمان نے متاثرہ خاندان کے گھر کو آگ بھی لگا دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان اورورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

ملزم رخسار نےاپنی خواتین سے ملکر متاثرہ خاندان پر لوہے کے راڈ سے تشدد بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق عادی مجرم کیخلاف پہلے ہی آزاد کشمیر کے مختلف تھانوں میں منشیات اور اقدام قتل کے آٹھ سے زیادہ مقدمات درج ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:معمولی تنازع تصادم میں تبدیل ،3 گھر راکھ کا ڈھیر،شہری سراپا احتجاج

ملزمان کی متاثرہ خاندان کوکسی بھی قانونی کارروائی کرنے پر قتل اور اغواء کی دھمکیاں ،عوامی حلقوں نے آئی جی آزادکشمیر سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا

Scroll to Top