دشمن کیخلاف نفسیاتی جنگ میں سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قائم قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) نے جی ایچ کیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی اور قومی بیانیے کے فروغکیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا، این پی اے سی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

مزید بھی پڑھیں:طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان ایک بار پھر نیچے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر جامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا، کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق، مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی نیٹ ورکس میں گروک اے آئی شامل کرنے کا اعلان

این پی اے سی نے منبر و محراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا اور نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال آزاد کشمیر میں گھریلو جھگڑا انتہائی دلخراش واقعے میں تبدیل ہو گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے، ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی و رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز ہے۔

ملاقات کو غیر معمولی طور پر مفید قرار دیتے ہوئے اعتماد اور عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیش رفت کی توقع ظاہر کی گئی۔

Scroll to Top