مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر: پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مکمل

آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 حلقوں کے ساتھ ساتھ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سمیت مجموعی طور پر 45 حلقوں کے لیے ٹکٹوں کے لیے 190 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ درخواستیں حلقہ ایل اے 11 سہنسہ سے موصول ہوئیں، جن کی تعداد 26 ہے۔ جبکہ حلقہ ایل اے 24 بلوچ اور ویلی 6 کے امیدواروں کے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے ان حلقوں کی درخواستیں عارضی طور پر زیر التواء رکھی گئی ہیں۔

میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں کی تعداد مختلف حلقوں میں اس طرح رہی: ایل اے 1 ڈڈیال سے سات، ایل اے 2 چکسواری سے چھ، ایل اے 3 میرپور سے چھ، ایل اے 4 کھڑی شریف سے تین، ایل اے 5 برنالہ سے دو، ایل اے 6 سماہنی سے آٹھ اور ایل اے 7 بھمبر سٹی سے ایک امیدوار نے درخواستیں جمع کروائیں۔

کوٹلی ڈویژن میں امیدواروں نے درخواستیں ایل اے 8 کوٹلی راجہ محل سے چار، ایل اے 9 نکیال سے دو، ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے آٹھ، ایل اے 11 سہنسہ سے چھببیس اور ایل اے 12 چڑھوئی سے نو درخواستیں جمع کروائیں۔

باغ ڈویژن میں درخواستوں کی تفصیل یہ ہے کہ ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے پانچ، ایل اے 14 دھیر کوٹ سے دو، ایل اے 15 وسطی باغ سے چھ، ایل اے 16 شرقی باغ سے پانچ اور ایل اے 17 حویلی سے دو امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجیت ڈوول کے بیان ’تاریخ کا بدلہ‘ پر بھارت میں شدید بحث، اپوزیشن اور سول سوسائٹی کا سخت ردعمل

پونچھ ڈویژن میں امیدواروں نے ایل اے 18 عباس پور سے گیارہ، ایل اے 19 بحیرہ سے چار، ایل اے 20 کھائی گلہ سے پانچ، ایل اے 21 راولا کوٹ سٹی سے دو، ایل اے 22 تھوراڑ سے نو اور ایل اے 23 سدھنوتی پلندری سے ایک درخواست جمع کروائی۔

مظفرآباد ڈویژن میں ٹکٹ کے لیے درخواستیں ایل اے 25 اپر نیلم سے ایک، ایل اے 26 لوئر نیلم سے پانچ، ایل اے 27 کوٹلہ سے تین، ایل اے 28 پھراٹ سے سات، ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے دو، ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے تین، ایل اے 31 کھاوڑہ سے سات، ایل اے 32 چکار سے ایک اور ایل اے 33 لیہ سے پانچ امیدواروں نے جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن مفاداتی گروہ ،سیاسی نہیں فرنچائزجماعتیں،اظہر گیلانی

مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں جموں کے چھ حلقوں کے لیے تیرہ درخواستیں جبکہ ویلی کے حلقوں کے لیے نو درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 190 درخواستیں جمع ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فی امیدوار دو لاکھ روپے ڈرافٹ فیس کے طور پر مجموعی طور پر تین کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ پارٹی قیادت موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

Scroll to Top