مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے آج 12 جنوری بروز پیر 2026 کے لیے سونے کے تازہ نرخ جاری کر دئیے ہیں ۔
گولڈ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں سونے کی قیمتیں آج بھی یکساں رہیں ۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 463,500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 397,380 روپے رہی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قالین ڈیزائنر سکندرین حسن کو ترکیہ میں عالمی ایوارڈسے نوازا گیا
اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 424,988 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 401,625 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں بھی سونے کے نرخ وہی رہے، جہاں 24 قیراط سونا 463,500 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونا 424,988 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدودمدت کیلئے کرایوں میں کمی کردی
ماہرین کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی بیشی کا امکان موجود ہے ۔
سونے کے تاجروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سونا خریدنے یا فروخت کرنے سے قبل مقامی صرافہ بازار سے تازہ نرخوں کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے سے ایک سال تک کسی بھی ملازم کو نہیں نکالا جائیگا، عارف حبیب



