سعودی عرب

142 سالہ طویل عمر پانے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص کا انتقال

سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن رادان الراشد 142 برس کی طویل عمر پا کر آخر کار انتقال کر گئے ۔

مقامی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال قدرتی وجوہات کے باعث ہوا ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے ظہران الجنوب میں ادا کی گئی، جس میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں انہیں ان کے آبائی گاؤں الرشید میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی کیوبا کو معاہدے کی وارننگ، صدر ڈیاز کینیل کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

ناصر بن رادان الراشد کا شمار ان شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے سعودی عرب کے قیام سے قبل کا دور بھی دیکھا ۔ وہ جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز کے عہد سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک مختلف ادوارِ حکومت کے عینی شاہد رہے۔

ان کی زندگی کئی تاریخی اور سماجی تبدیلیوں پر محیط رہی، جس کے باعث انہیں علاقے میں خاص احترام اور مقام حاصل تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم نہایت سادہ طرزِ زندگی کے حامل تھے اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یورپی ملک نے ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے نیاویزا متعارف کرادیا

بتایا جاتا ہے کہ انہیں 40 سے زائد مرتبہ حج کی سعادت حاصل ہوئی ، جو ان کی مذہبی وابستگی کا واضح ثبوت ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق وہ آخری عمر تک صحت مند رہے اور سماجی تقریبات میں بھی شرکت کرتے تھے ۔

مرحوم کے پسماندگان میں 134 بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر بن رادان الراشد نے آخری بار 110 برس کی عمر میں شادی کی تھی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدودمدت کیلئے کرایوں میں کمی کردی

Scroll to Top