آزاد کشمیر

آزادکشمیر کےتعلیمی ادارے 17جنوری2026 کوکھلیں گے،نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیر بھر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔

سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے اب 12 کے بجائے 17 جنوری 2026 کو کھلیں گے ۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا کیا ہے کہ سردی میں شدت کے پیش نظر محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جملہ سرکاری و پرائیویٹ گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 12تا 17جنوری 2026، 6ایام سرمائی تعطیلات میں توسیع کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔

Scroll to Top