چیمپئنزٹرافی، بنگلہ دیش اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل) چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔بھارت اوربنگلہ دیش کا میچ  آج جمعرات 20 فروری 2025 کومقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے

بھارتی سکواڈ میں شبمن گل، روہت شرما ، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول ، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہرٹیم یہ سوچ کر آتی سوچ کہ ٹرافی جیتنی ہے، پہلے میچ پر فوکس ہے، ایک ایک میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بنگلہ دیشی الیون میں نجم الحسین شانٹو ، سومیا سرکار، تنزید حسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جیکر علی ، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، ناہید رانا شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانٹو نے کہا ہے کہ وہ بھارت کا بھرپور مقابلے کرینگے۔ ہر حریف ٹیم کو ہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہماری ٹیم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، بھرپور محنت اور حکمت عملی سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

تاریخی طور پربھارت کو ون ڈے مقابلوں میں بنگلہ دیش پر غلبہ حاصل حاصل ہے،بھارت نے اپنے 41 مقابلوں میں سے 32 جیتے ہیں تاہم، بنگلہ دیش اس سے پہلے اپ سیٹس کا سبب بن چکا ہے اور آج کا مقابلہ ایونٹ میں سنسنی خیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

Scroll to Top