حملہ کیا تو اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی دھمکی

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)ایران نے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کسی بھی بڑی غلطی سے گریز کرنے کا کہا ۔

ایران کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جوابی کارروائی کا جائز ہدف سمجھے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں نجی اسکول والدین پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے کسی بھی قسم کی حماقت کی تو واپس بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسودقرضہ،150 سی سی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خبر

اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے

امریکا ایران میں جاری ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے براہ راست مداخلت کر سکتا ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔

Scroll to Top