کھوئی رٹہ ،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے 4مضبوط اُمیدوار میدان میں آ گئے

کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کھوئی رٹہ کی جانب سے 2026میں یونے والے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے حصول کی غرض سے چار اُمیدواروں نے باضابطہ طور پر اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں ۔

پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والوں میں راجہ آیاز احمد ، راجہ شاداب سکندر، راجہ اشتیاق احمد اور محفوظ مغل شامل ہیں ۔ درخواستیں جمع کروانے کے موقع پر پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ بھی موجود تھی جس سے پارٹی سرگرمیوں میں تیزی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا،مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ،نوجوانوں کافوج پراعتمادبڑھ گیا،سروے

چاروں اُمیدواروں نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور مقامی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت جس بھی اُمیدوار کو ٹکٹ دے گی وہ اس فیصلے کو دل سے قبول کریں گے اور پارٹی کے لیے متحد ہو کر اور مل کر کام کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی،مسلم کانفرنس کوبڑا جھٹکا، سینکڑوں افراد مسلم لیگ ن میں شامل

اُمیدواروں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی خدمت ، ترقی اور خوشحالی کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ درخواست گزار اُمیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر انہیں پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو وہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کے مطابق عوام کی بلا تفریق خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو 2019 میں نہ ہٹایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، راجہ فاروق حیدر

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھوئی رٹہ کی ترقی ، بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نوجوانوں کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔