اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر بلدیاتی نمائندگان کا احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کے بلدیاتی نمائندگان نے حکومت کی طرف سے کل 21 فروری کو اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ پیش نہ کرنے پر سڑکوں اجلاس بلانے کے اعلان پرعملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

بلدیاتی نمائندگان نے مظرآباد کنونشن میں 21 فروری کو سڑکوں پر دفاتر لگانے اور 25 فروری کو اسمبلی کے گھیرائو کی دھمکی دی تھی جس پر وزراء نے بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات کرکے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بلدیاتی نمائندگان کے فوکل پرسن سردار جاوید شریف کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور بلدیاتی نمائندوں کی رابطہ و لیگل کمیٹی کے مابین مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے مسودہ 2024 کو اسمبلی میں پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔

قانون سازاسمبلی کا اجلاس 21 فروری کوطلب کیا گیا تو بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس دفاتر میں ہونگے، رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس مظفر آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

سردار جاوید شریف نے کہا کہ حکومت نے اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو تو سڑکوں پر اجلاس کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور منزل پر ہی ڈیرے ڈالے جائیں گے۔

ادھر باغ میں بلدیاتی نمائندگان کا باغ میں پرہجوم اجلاس ہوا جس دوران عدالت عالیہ کے فیصلہ آیا جس پر نمائندگان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام بلدیاتی نمائندگان نے عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کیااور رابطہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔بلدیاتی نمائندگان کا کہنا تھا کہ رابطہ کیمٹی جو بھی لائحہ عمل کا کا اعلان کریگی اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی فنڈز پر ایم ایل ایز کا کوئی حق نہیں، ممبران اسمبلی عدالتی  فیصلہ چیلنج کرسکتے ہیں، سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ

Scroll to Top