نیلم میں برفباری، انتظامیہ الرٹ، سیاحوں کواحتیاطی انتباہ جاری

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) ریاست بھر میں بارشوں ، نیلم میں برفباری خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنروچیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم ندیم جنجوعہ نے کا کہنا ہے کہ نیلم کے بالائی علاقوں وپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ مقامی وسیاح حضرات دوران سفر احتیاط برتیں اورغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں سڑکوں کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ شاہرات کی ضروری مشینری مختلف پوائنٹس پرموجود ہے، جملہ ریسکیو سروسزکے حامل اداروں کوہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

ندیم احمدجنجوعہ نے بتایاکہ 20فروری سے بالائی علاقوں میں برفباری کاامکان ہے۔مقامی اور سیاح حضرات دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور غیر ضروری اور خاص کر رات کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے جملہ ضلعی ریسکیو ادارہ جات کوالرٹ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں نیا موسمی نظام داخل، شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

 

 

Scroll to Top