مظفرآباد (خصوصی نمائندہ) لیپہ ویلی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور کونسلر اظہر میر نے حال ہی میں مشیر حکومت جناب احمد صغیر چغتائی سے خصوصی ملاقات کی۔۔
ملاقات میں لیپہ ویلی کے دیرینہ مسائل، بنیادی سہولیات اور نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مظفرآباد کا اجلاس بدنظمی کا شکار، عہدیداروں میں گرما گرمی،ویڈیو وائرل
اس ملاقات کا اہم ترین پہلو لیپہ ویلی کے نوجوانوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری کی صورت میں سامنے آیا
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد پھسل کر شدیدزخمی ہسپتال منتقل
جب گھی کوٹ گراؤنڈ کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔ یہ منصوبہ اظہر میر کی مسلسل کاوشوں، عوامی دباؤ اور حکومت سے مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکااوورسیز کانفرنس بلانے کا اعلان
ذرائع کے مطابق گراؤنڈ کا پی سی ون تیار کر کے متعلقہ محکمہ کو تخمینے کیلئے ارسال کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام سے علاقے میں نہ صرف کھیلوں کے فروغ کو تقویت ملے گی بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے، جو دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: سیکریٹریٹ ملازمین نے سپیشل الاونس پر احتجاج کی کال دے دی
اظہر میر نے اس کامیابی پر وزیر حکومت دیوان علی چغتائی، وزیراعظم کے ترجمان جناب شوکت جاوید میر اور حکومت آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس عوامی منصوبے کو سنجیدگی سے لیا اور عملی اقدامات کیے۔




