وینزویلاسیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ 60.37 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 56.92 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملہ،وینزویلا میں 40افراد ہلاک، ٹرمپ کی نائب صدر کو بھی دھمکی 

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا، اور وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے۔ اس بحران کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس سے توانائی مارکیٹس میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ا مریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت اور دیگر اہم مقامات پر کارروائیاں کیں، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے امریکہ منتقل کر دیا گیا۔

کاراکس میں متعدد دھماکے ہوئے، اور شہر کے مختلف حصوں میں طیاروں کی کم بلندی پر پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا امریکا سے وینزویلا کے صدر اورانکی اہلیہ کی فوری رہائی کامطالبہ

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کارروائیاں خود منظوری دی، اور دارالحکومت کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے۔

Scroll to Top