مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر جیل خانہ جات کے موسٹ سینئر آفیسر مرزا ارشاد کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات آزاد کشمیر کے عہدے پر ترقی مل گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے چھوٹی سی غلطی سے کروڑوں جیت لئے
موسٹ سینئر پولیس آفیسر مرزا ارشاد کے اعزاز میں مظفرآباد میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سول و پولیس حکام نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور سپیشل سیکرٹری ہوم/انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شوکت علی خان نے مرزا ارشاد کو ڈی آئی جی کے عہدے کا رینک لگایا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی کے کرکٹ گراؤنڈ میں کار ریلی، اُمیدوار اسمبلی ایل اے 32 خلیل مغل کا سخت ردِعمل
سپرٹینڈنٹ جیل باغ ثناء اللہ ڈار اور سپرٹینڈنٹ جیل مظفرآباد فضل عباسی بھی تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے مرزا ارشاد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ مرزا ارشاد کی ترقی ان کی محنت، دیانت داری اور فرائض سے وابستگی کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرزا ارشاد اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں نبھاتے ہوئے جیل خانہ جات کے نظام میں بہتری اور اصلاحات کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، کھتیلی گاؤں کی مین روڈ پر کھلا مین ہول، انسانی جانیں خطرے میں !
واضح رہے کہ مرزا ارشاد آزاد کشمیر بیوروکریسی میں ایک اچھی شہرت کے حامل آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی فرض شناسی، دلیری، پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری کے باعث نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ سول سوسائٹی میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ قانون کی بالادستی، نظم و ضبط اور انسانی اقدار کے فروغ سے جوڑا جاتا ہے۔مرزا ارشاد کی بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ترقیابی کو محکمہ جیل خانہ جات کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے
جس سے ادارے کی کارکردگی، شفافیت اور اصلاحی اقدامات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے




