ایٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے لیے اپنی مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو جدید خصوصیات کے ساتھ 2026 کے لیے متعارف کرا دیا ہے ۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جو صارفین کے لیے بجٹ کے لحاظ سے ایک موزوں انتخاب ہے ۔
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے، جو مضبوط اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے اور کک اسٹارٹ کے ذریعے آسانی سے اسٹارٹ کی جا سکتی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلومبرگ کی پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی،پالیسی استحکام کی تصدیق
پٹرول ٹینک کی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے، جو لمبی ڈرائیونگ کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔ صارفین اپنی پسند کے مطابق بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں ۔
سسپنشن اور دیگر تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 PR فرنٹ و بیک ٹائر شامل ہیں ۔ فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25 – 17 اور بیک ٹائر کا 2.50 – 17 ہے، جو بہترین گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ فراہم کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کمپنی نےسوک کے نئے ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کردیا
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 کی یہ نئی پیشکش اسٹائل ، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے، جسے موٹر سائیکل شوقین صارفین ضرور پسند کریں گے ۔




