زیتون کے باغات پر 75 فیصد سبسڈی: خواہشمند کسانوں کے لیے سنہری موقع!

سماہنی : آزاد کشمیر میں زیتون کے باغات لگانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری! حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ زراعت کی جانب سے زیتون کے پودوں پر 75 فیصد سبسڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 24 فروری 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت سب ڈویژن سماہنی کے ترجمان کے مطابق زیتون کے باغات لگانے کے لیے پودوں کی ڈیمانڈ نوٹ کی جا رہی ہے جس کے تحت ہر درخواست گزار کو کم از کم 25 پودے فراہم کیے جائیں گے جو حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے تحت رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ زیتون کے باغ لگانے کے خواہشمند افراد محکمہ زراعت کے قریبی زرعی توسیع مراکز بشمول بنڈالہ، سماہنی، چوکی، پونا اور ڈل کھمباہ میں دفتری اوقات کے دوران جا کر اپنی درخواست درج کروا سکتے ہیں۔

محکمہ زراعت کی جانب سےیہ منصوبہ زراعت کے فروغ اور خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم ہےجس سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور زیتون کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Scroll to Top