پرانے آئی فون ماڈلز بند ،ای 16 اپ گریڈیشن کا راستہ کھل گیا

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)انٹرنیشنل کمپنی ایپل نے آئی فون 14، 14 پلس اور آئی فون SE (تیسری جنریشن) کی پیداوار اور فروخت بند کر دی۔

یہ فیصلہ نئے آئی فون 16e کے اعلان کے بعد کیا گیا، جس سے صارفین کے لیے پرانے ماڈلز کی جگہ جدید فون خریدنے کا راستہ کھل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل کی آئی فون 14 اور 14 پلس اب ایپل کی ویب سائٹ یا اسٹورز سے نیا نہیں خریدا جا سکتا ہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلہ جموں وکشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،آزادی پسند رہنماؤں کی پریس کانفرنس

تاہم محدود اسٹاک تھرڈ پارٹی ریٹیلرز یا کیریئرز کے ذریعے بھی دستیاب ہوگا جس کیلئے اپیل نے اقدامات کی تیاریاں کرلی ہیں۔

آئی فون 16e 6.1 انچ ڈسپلے، A18 چپ، فیس آئی ڈی اور USB-C کی سہولت کے ساتھ نئے SE اور 14 پلس کی جگہ لے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق بھارت پر برتری حاصل کر لی

ایپل نے واضح کیا ہے کہ پرانے ماڈلز کے لیے iOS اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی سپورٹ 2029-2030 تک جاری رہے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

موجودہ صارفین کے فون مکمل طور پر کام کرتے رہیں گے، جبکہ نئے خریدار اب 16ای یا دیگر نئے ماڈلز کی جانب رجوع کر سکتے ہیں۔


اس اقدام کا مقصد ایپل کے ماڈلز کو سیدھا کرنا، یورپی یونین کے USB-C قوانین کی پابندی اور نئے بجٹ آئی فون 16 ای کی فروخت میں اضافہ ہے۔

موجودہ اسٹاک ختم ہونے تک صارفین کو ڈسکاؤنٹ پر خریداری کے مواقع بھی مل سکتے ہیں۔